[ad_1]
کوئٹہ: سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رہائش گاہ کے باہر عدالتی طلبی کا نوٹس آویزاں کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں سابق ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کی کوئٹہ میں واقع رہائش گاہ کے باہر عدالت طلبی کا نوٹس آویزاں کردیا گیا ہے، اس کے علاوہ قاسم سوری کی عدالت میں طلبی کا نوٹس کوئٹہ کے اخبارات میں بھی شائع کیا گیا ہے۔
گھر کے باہر اور اخبارات میں شائع ہونے والے نوٹس میں قاسم سوری کو 9 جولائی 2024ء کو این اے 265 میں دوبارہ الیکشن کی درخواست پر بطور درخواست گزار عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
[ad_2]
Source link