[ad_1]
پشاور: کوچہ ملک وزیر کاکشال میں ایک گھر میں سلنڈر دھماکا ہوا، جس میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق گھر میں سلنڈر دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی اور میڈیکل ٹیم جائے وقوع پر پہنچی اور زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد برن سینٹر منتقل کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے لاہور میں ملتان روڈ پر گیس سلنڈر کی دکان میں ہونے والے دھماکوں میں 3 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق یکے بعد دیگرے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس سے خوف و ہراس پھیلا۔ آگ لگنے سے چند رکشوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔
[ad_2]
Source link