7

کرنسی کے غیرقانونی ایکسچینج میں ملوث چار ملزمان طور خم سے گرفتار

[ad_1]

 پشاور: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے حوالہ و ہنڈی میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں عباد، شفیع اللہ، کریم اور فرہاد شامل ہیں جنہیں طورخم سے گرفتار کیا گیا، چھاپے کے دوران ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔

ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے، ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 382600 افغانی اور 11 لاکھ 65 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے، ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد بھی برآمد ہوئے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں