6

کراچی میں پانی بحران کے خلاف جماعت اسلامی کا شاہراہ فیصل پر دھرنا

[ad_1]

فوٹو: فراہم کردہ

فوٹو: فراہم کردہ

  کراچی: جماعت اسلامی کی جانب سے شہر میں پانی کے بحران کے خلاف شاہراہ فیصل پر احتجاجی دھرنا دیا گیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شاہراہ فیصل  واٹر بورڈ ہیڈ آفس پر پانی کے شدید بحران کے خلاف احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے اختتامی خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی پُر امن احتجاج اور عوامی مزاحمتی تحریک کو مزید تیز اور وسیع کرے گی، اہل کراچی کے حقوق اور مسائل کے حل کے لیے  ہر قسم کی آئینی، قانونی و جمہوری جدو جہد جاری رکھیں گے، ہم آج کے دھرنے کو شہر بھر میں احتجاج میں تبدیل کریں گے۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ جمعہ 28 جون کو بدترین لوڈشیڈنگ اور پانی کے بحران کے خلاف کے الیکٹرک کی آئی بی سیز اور واٹر ہائیڈرینٹ سمیت شہر بھر میں 100 سے زائد مقامات پر مظاہرے ہوں گے، جب لوڈ شیڈنگ پر سوال کیا جاتا ہے تو کہتے ہیں کہ جماعت اسلامی کے الیکٹرک کی دشمن ہے، ہم واضح کردینا چاہتے ہیں اگر کے الیکٹرک نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو ہم اسی طرح عوامی مزاحمت اور احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے وزراء اعلان کرتے ہیں کہ 300 یونٹ کے بجلی کے بل کو فری کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے وزراء اپنے ہی اعلان کے بعد خود اپنا مذاق بناتے ہیں۔ صوبائی حکومت نے سرکلر ریلوے کے لیے ساڑھے چار کروڑ اور وزیر اعلیٰ ہاوس کے لیے 1 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ وہ ادارے جو کہتے تھے کہ ہم سسٹم پر ہاتھ ڈالیں گے انہوں ہی سسٹم کے سب سے بڑے ہرکارے کو اسلام آباد میں جاکر بٹھادیا۔ شہر کا بڑا حصہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہے، شدید گرمی اور ہیٹ ویوز میں بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کی اجیرن بنا دی ہے اور کئی قیمتی انسانی جانوں کو چھین لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا دفتر کرپشن کا اڈہ بنا ہوا ہے۔ کرپشن میں  پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم برابر کی شریک ہیں۔بلدیہ عظمی کراچی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ  پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم کو 3 سال نہیں اگر 300 سال بھی مل جائیں تب بھی یہ عوام کو بجلی اور پانی نہیں دے سکتے۔ جماعت اسلامی نے آج صرف ٹوکن دھرنا دیا ہے۔ ہم مزاحمتی تحریک  اور عوامی احتجاج کو مزید آگے بڑھائیں گے۔

جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے کہا کہ اس وقت کراچی کو واٹر ایمرجنسی کی ضرورت ہے، کے فور منصوبہ کو فی الفور مکمل کیا جائے۔ اگر آج کے فور منصوبے کے لیے 75 ارب روپے مختص کیے جائیں تو 3 سال میں کے فور منصوبہ مکمل ہوسکتا ہے، جماعت اسلامی نے کراچی کا مقدمہ ایوانوں اور سڑکوں پر بھی لڑے گی۔

محمد فاروق نے مزید کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت کراچی کے عوام کو کوئی سہولت دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔ صوبائی بجٹ میں کراچی کے لیے کچھ نہیں رکھا گیا۔ کراچی صوبے اور پورے پاکستان کی معیشت کو چلاتا ہے۔ وفاق اور صوبے کی کشمکش کی وجہ سے کے فور منصوبہ تعطل کا شکار ہے۔ صوبائی حکومت کراچی کو انڈر پاس، پل اور سڑکیں نہیں دے رہی کم از کم پانی دے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں