6

لاہور؛ شہری کے گھر میں 1 کروڑ سے زائد کی چوری کرنیوالا ملزم گرفتار

[ad_1]

پولیس نے ملزم شہریار عرف شیری کو گرفتار کرکے مسروقہ زیورات اور نقدی برآمد کرلی ( تصویر: ایکسپریس نیوز)

پولیس نے ملزم شہریار عرف شیری کو گرفتار کرکے مسروقہ زیورات اور نقدی برآمد کرلی ( تصویر: ایکسپریس نیوز)

 لاہور: اقبال ٹاؤن  پولیس نے شہری کے گھر  میں  1 کروڑ سے زائد مالیت کی نقب زنی کا معمہ  حل  کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 50 تولہ  زیور اور نقدی برآمد کرلی۔ 

پولیس کے مطابق اقبال ٹاؤن کےشہری محمد سلیم قیصر کے گھر 1 کروڑ سے زائد مالیت کی نقب زنی کی واردات کا ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نےنوٹس لیتے ہوئےایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن مغیث احمد ہاشمی کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی تھی۔

انچارج انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن مرتضٰی اسلم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے نقب زن ملزم شہریار عرف شہری کو گرفتار کر لیا۔ ملزم گھر والوں کی عدم موجودگی میں گھر سے 50تولے زیور، نقدی اور DVR چوری کر کے فرار ہو گیا تھا۔

انچارج انویسٹی گیشن مرتضیٰ اسلم کے مطابق  ملزم سے چوری کیا گیا 1کروڑ سے زائد مالیت کا50تولے زیور، نقدی اور DVR برآمد کرلی گئی ہے۔ ملزم شہریار عرف شہری کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن مغیث احمد ہاشمی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں