6

کراچی میں پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک، 8 زخمی

[ad_1]

پولیس نے 9 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا

پولیس نے 9 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا

  کراچی: پاک کالونی ، ڈاکس ، ڈاکس ، سہراب گوٹھ ، مدینہ کالونی اور گارڈن پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 8 زخمی سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا ، پاک کالونی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ڈاکو آپس میں بھائی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاک کالونی پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب حسن اولیا ولیج لیاری ندی کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈٓاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

ملزمان کی شناخت 26 سالہ اورنگ زیب ولد عبد الباقی اور 28 سالہ جہانزیب ولد عبد الباقی کے ناموں سے کی گئی ، ان سے 2 پستول بمعہ گولیاں ، 4 موبائل فون ، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ، گرفتار ملزمان آپس میں سگے بھائی ہیں ، ملزمان گینگ وار سرغنہ حاجی ریاست اور حاجی عابد کے لئے کام کرتے ہیں اور اسٹریٹ کرائم ، بھتہ خوری ، قبضہ مافیا اور دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

پاک کالونی پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب حسن اولیا ولیج کے ایم سی کٹ کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک 26 سالہ ڈاکو کو ہلاک کر دیا جبکہ اس کا ساتھی پولیس پر فائرنگ کرتا ہوا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ہلاک ڈاکو کے قبضے سے ، پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، نقدی اور منشیات برآمد کی گئی۔

ڈاکس پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب فشریز کالا پانی کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کی شناخت 18 سالہ سمیر ولد جمال حسین اور حسین ولد عالم کے نام سے ہوئی۔

سہراب گوٹھ پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سپرہائی وے گنا منڈی کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں 23 سالہ محمد علی ولد غلام مصطفیٰ اور 22 سالہ چاہو ولد رحمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فونز ، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔

مدینہ کالونی پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بلدیہ این فور بس اسٹاپ وائٹ گولڈ میرج لان کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو 20 سالہ نعمان ولد سیف اللہ کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی۔

گارڈن پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب لیاری مرزا آدم خان روڈ دھوبی گھاٹ کشتی والی مسجد کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں 24 سالہ محمد نعمان پتاسی عرف گوگی ولد محمد سیف اللہ اور 28 سالہ محمد احمد عرف وکی ولد محمد سلیم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جن سے پستول، گولیاں ، موبائل فونز ، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں