8

غیر ملکیوں کو پاسپورٹ دینے پر سپرنٹنڈنٹ پاسپورٹ آفس، سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار

[ad_1]

  کراچی: ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیرارزم ونگ نے غیر ملکیوں کو پاسپورٹ جاری کرنے میں ملوث صدر پاسپورٹ آفس کے سپرنٹنڈنٹ اور سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو گرفتار کر لیا۔

کراچی کے علاقے صدر میں قائم مرکزی پاسپورٹ دفتر کے فرید شاہ نامی سپرنڈنٹ اور سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید نصرت علی 63 غیر ملکیوں کو پاکستانی پاسپورٹ کی فراہمی میں ملوث رہے۔

دونوں ملزمان پر پاسپورٹ آفس کے ریکارڈ اور ڈیٹا میں ردوبدل کا بھی الزام ہے۔ تحقیقات کے بعد افغان شہریوں کو جعلسازی سے جاری پاسپورٹس منسوخ کر دیے گئے تھے، پاکستانی پاسپورٹ کے حامل مذکورہ غیر ملکی بیرون ملک ملازمت کر رہے تھے۔

سی ٹی ڈبلیو کی چھاپہ مار کارروائیوں میں دونوں ملزمان کی گرفتاری کے بعد مزید کارروائی جاری ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں