[ad_1]
واشنگٹن: امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں سابق امریکی صدر ابراہم لنکن کا مومی مجسمہ شدید گرمی کے باعث پگھل گیا۔
سخت موم سے بنایا ہوا یہ مجسمہ فروری 2024 میں شمال مغربی واشنگٹن کے ایک اسکول میں نصب کیا گیا تھا، جس کا مجموعی وزن 1360 کلوگرام ہے۔ چھ فٹ کے اس مجسمے میں سابق امریکی صدر کو کرسی پر بیٹھا ہوا دکھایا گیا ہے۔
شدید گرمی کے باعث ابراہم لنکن کے مومی مجسمے کا سر اور ٹانگیں پگھل گئیں۔ مجسمے کو پگھلتا ہوا دیکھ کر اسکول کی انتظامیہ نے اسے فوری ہٹا دیا، کیونکہ لوگ پگھلتے ہوئے مجسمے کی تصاویر لے کر اسے سوشل میڈیا پر وائرل کررہے تھے۔
مجسمہ پگھلنے کا واقعہ پہلی بار نہیں ہوا، بلکہ ماضی میں بھی ابراہم لنکن کا مجسمہ پگھلتا رہا ہے۔
[ad_2]
Source link