[ad_1]
پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی رہنما شاندانہ گلزار کو ریاست مخالف سرگرمی کے الزام پر ایف آئی اے کے نوٹس کو غیر قانونی قرار دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی رہنما شاندانہ گلزار کی ایف آئی اے لاہور کے نوٹس کیخلاف دائر درخواست پر سماعتوں کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنادیا۔ ہائی کورٹ نے ریاست مخالف بیان پر ایف آئی اے کے شاندانہ گلزار کو دیے گئے نوٹس کو غیر قانونی قرار دیا۔
یاد رہے کہ شاندانہ گلزار کو ایف آئی اے لاہور نے ریاستی حکام کے خلاف اشتعال انگیز اور عوام کو اُکسانے کی مہم چلانے پر 14 مارچ کو طلب کیا تھا اور حاضر نہ ہونے میں دفاع کا حق چھین لیا تھا۔
مزید پڑھیں: ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کو طلب کرلیا
ایف آئی اے نے شعیب مرزا کی تحریری شکایت پر شاندانہ گلزار کو نوٹس جاری کیا تھا اور سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی تاہم پی ٹی آئی رہنما کی درخواست پر عدالت نے نوٹس کو غیرقانونی قرار دے دیا۔
[ad_2]
Source link