[ad_1]
کراچی: کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب کچرا اٹھانے پر مامور سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب کچرا اٹھانے پر مامور سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئیں۔
ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت 45 سالہ فلک شیر ولد روشن علی اور 40 سالہ عمران ولد نور محمد کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او خالد میمن کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی فوری رہائش معلوم نہ ہوسکی اور حادثے کے بعد ٹرک کا ڈرائیور موقع پر سے فرار ہوگیا، پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لیکر تھانے منتقل کر دیا اور ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔
[ad_2]
Source link