11

دارالسلام سوسائٹی میں مسلح ملزمان نے لگژری گاڑی چھین لی

[ad_1]

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

  کراچی: کورنگی دارالسلام سوسائٹی میں نامعلوم مسلح ملزمان اسلحے کے زور پر لگژری گاڑی،بیگ،موبائل فون اورقیمتی گھڑی چھین کر فرارہوگئے۔

بدھ کی شب ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ،سی سی ٹی وی فوٹیج میں شہری کو لگژری گاڑی سے اترکر گھرکی دہلیز تک آتے دیکھا جاسکتا ہے.

سڑک کی دوسری جانب سے آنے والے مسلح ملزم نے شہری پر اسلحہ تان لیا اور اس کا بیگ ،موبائل فون اورگھڑی اتر والی۔

دوسرے آنے والے ملزم نے شہری سے گاڑی کی چابی مانگی اورگاڑی اسٹارٹ کرکے فرارہوگیا جبکہ شہری سے لوٹ مار کرنے والا ملزم دوسری سڑک پر کھڑی گاڑی میں بیٹھ گیا اور تیسرا ملزم شہری کو خالی پلاٹ کی جانب لے گیااوربعدازں مسلح ملزمان گاڑی میں فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ایس ایچ او خالد میمن نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ انھوں نے بتایا کہ واردات ایک سوسائٹی میں پیش آئی ہے آلٹو گاڑی میں سوارمسلح ملزمان سوسائٹی میں بغیر اجازت کیسے داخل ہوئے اورواردات کے بعد باآسانی کیسے فرارہوئے،سوسائٹی کی سیکیورٹی کہاں تھی اورانھوں نے آلٹو گاڑی میں سوارمسلح ملزمان کو کیوں چیک نہیں کیا اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں