[ad_1]
بیلفاسٹ: شمالی آئرلینڈ کے ایک نوجوان نے مسٹر پوٹیٹو ہیڈ کے کھلونے کو 5.15 سیکنڈ میں جوڑ کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
شمالی آئرلینڈ کے علاقے اینٹرم کے رہاشی 20 سالہ ڈیکلن مک فیرن نے بتایا کہ انہوں نے کھلونے کو جوڑنے کی صلاحیت میں مہارک حاصل کرنے کے لیے چار گھنٹے صرف کیے۔
ڈیکلن مک فیرن نے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ہمیشہ یہ ریکارڈ بنانا چاہتے تھے اور حیرت انگیز طور پر انہوں نے یہ ریکارڈ توڑ دیا۔
انہوں نے اپنی کامیابی کا راز اپنی پھرتیلی تکنیک کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کو جسم، ٹوپی اور ٹانگوں سے شروع کرنا تھا اور تینوں ٹکڑوں کو ایک ساتھ جوڑا جا سکتا تھا۔
اس سے قبل 2022 میں ملائشیا کے لِم کائی یی نے کھلونے کو 28 سیکنڈ میں جوڑ کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔
[ad_2]
Source link