[ad_1]
پشاور: بی آر ٹی کرپشن اسکینڈل میں نامزد ملزم مسعود حسین شاہ کی گرفتاری کے لیے نیب نے احتساب عدالت میں درخواست جمع کرادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل نیب عظیم داد اور اسپیشل پراسیکیوٹر جنرل نیب محمد علی نے احتساب عدالت میں درخواست جمع کرادی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم مسعود حسین شاہ بی آر ٹی کرپشن اسکینڈل میں نیب کو مطلوب ہے، بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ملزم کو یہاں کی ایجنسیز اب تک گرفتار نہ کرسکی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے لیے کارروائی شروع کی جائے، نیب نے بی آر ٹی میں اربوں روپے کی کرپشن اور خوردبرد پر انکوائری شروع کی، 6 مارچ 2023 کو نیب نے انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کردیا، ملزم مسعود شاہ سمیت تمام ملزمان کو نیب نے کال آف نوٹس جاری کیا مگر ملزم مسعود شاہ پیش نہیں ہوئے تو نیب نے ان کا وارنٹ گرفتاری جاری کیا۔
نیب نے درخواست میں کہا کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر پر چھاپے مارے گئے لیکن وہ گھر پر موجود نہیں، ملزم بیرون ملک ہے ریڈ وارنٹ جاری کرکے انٹرپول کے ذریعے اسے گرفتار کیا جائے، عدالت کے پاس اختیار ہے کہ ملزم کے ریڈ وارنٹ جاری کرکے انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائے۔
عدالت نے ملزم مسعود حسین شاہ کو تین جولائی کو طلب کرلیا۔
[ad_2]
Source link