8

سینٹرل جیل کراچی میں 248 قیدی طلباء کی کانووکیشن تقریب

[ad_1]

فوٹو: سوشل میڈیا الخدمت

فوٹو: سوشل میڈیا الخدمت

  کراچی: سینٹرل جیل کراچی میں الخدمت کے تحت 248 قیدی طلبہ نے کمپیوٹر و دیگر کورسز مکمل کرلیے۔

سینٹرل جیل کراچی کے قیدی طلبا کے کورسز مکمل کرنے پر جیل میں ملکی تاریخ کا پہلا کانووکیشن منعقد کیا گیا۔ الخدمت کی جانب سے قیدی طلبہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، گرافک ڈیزائننگ، چینی اور انگلش زبان کے کورسز  کرائے گئے۔

تقریب کے مہمان خصوصی وزیر جیل سندھ علی حسن زرداری تھے جبکہ سی ای اوالخدمت نوید علی بیگ، آئی جی جیل خانہ جات سندھ قاضی نذیر احمد سمیت اعلیٰ پولیس افسران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر پوزیشن ہولڈرطلبہ میں 25,25 ہزار روپے اور تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔

الخدمت کے سی ای اوجناب نوید علی بیگ نے تقریب سے خطاب میں کراچی سینٹرل جیل میں قیدیوں کو مختلف ہنر سکھانے کے لیے اسکل ڈیولپمنٹ اورووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے قیام کا بھی اعلان کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر جیل خانہ جات علی حسن زرداری نے کہا کہ جیلوں کا نظام بہتری کی جانب گامزن ہے، سندھ کی جیلوں کو جلد سولر انرجی پر لیکر جائیں گے، قیدی مظلوم لوگ ہیں جنہیں مدد کی ضرورت ہے، اس طرح کے پروگرام پورے  صوبے میں شروع کرائیں گے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں