[ad_1]
گوگل نے اپنی سروس ’’گوگل ٹرانسلیٹ‘‘ میں مزید 110 زبانوں کے اضافے کا اعلان کیا ہے۔
جمعرات کو ایک بلاگ پوسٹ میں کمپنی نے ان نئی زبانوں کے اضافے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ گوگل ٹرانسلیٹ زبان کی رکاوٹوں کو دور کرتا ہے تاکہ لوگوں کو اپنے ارد گرد کی دنیا سے جڑنے اور بہتر طریقے سے سمجھنے میں مدد مل سکے۔
گوگل نے 2022 میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ذریعے ایک ہزار زبانوں کو سپورٹ کرنے کا اعلان کیا تھا اور گوگل ٹرانسلیٹ میں حالیہ 110 زبانوں کا اضافہ اسی اقدام کا حصہ ہے۔
گوگل کا کہنا ہے کہ ہم زبانوں کو بڑھانے کےلیے اے آئی کا استعمال کر رہے ہیں اور ہمارے ‘PaLM 2′ لینگویج ماڈل کی بدولت ہی ہم نے گوگل ٹرانسلیٹ میں 110 نئی زبانوں کو شامل کیا ہے۔
گوگل کے مطابق جن نئی زبانوں کو شامل کیا گیا ہے وہ 61 کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ لوگ بولتے ہیں یا وہ دنیا کی تقریباً آٹھ فی صد آبادی کی نمائندگی کرتی ہیں۔ گوگل ٹرانسلیٹ میں اضافہ ہونے والی زبانوں میں پنجابی (شاہ مکھی)، بلوچی، دری، افار، کینٹونیز، مینکس اور دیگر زبانیں شامل ہیں۔
پنجابی (شاہ مکھی) فارسی – عربی رسم الخط میں لکھی جانے والی پنجابی کی ایک قسم ہے اور یہ پاکستان میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے۔
گوگل میں حالیہ 110 زبانوں کے اضافے کے بعد اب گوگل ٹرانسلیٹ میں دنیا بھر کی 243 زبانوں کی سپورٹ شامل ہو گئی ہے۔ اور یہ اب تک کا سب سے بڑا اضافہ ہے۔
یہ نئی زبانیں آنے والے کچھ دنوں میں گوگل ٹرانسلیٹ کے ویب ورژن اور ایپ پر دستیاب ہوں گی۔
The post گوگل ٹرانسلیٹ میں 100 سے زائد نئی زبانوں کا اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.
[ad_2]
Source link