7

کلفٹسن لائسنس برانچ سے ہارڈ ڈسک، ڈیٹا کیبل، سرور سمیت دیگر سامان چوری

[ad_1]

پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے—فوٹو: فائل

پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے—فوٹو: فائل

  کراچی: کلفٹن لائسنس برانچ میں ہونے والی مبینہ چوری کی واردات میں ملزمان ہارڈ ڈسک، ڈیٹا کیبل، سرور اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے۔

پولیس نے بتایا کہ کلفٹن لائسنس برانچ میں یہ واردات جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب کو ہوئی، اس دوران ملزمان نے سرور روم کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

مزید بتایا کہ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرلیے ہیں اور فنگر پرنٹس بھی حاصل کر لیے، اس کے علاوہ نائٹ شفٹ میں تعینات اہلکاروں کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تھانے کو تفتیش کرنے اور واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے احکامات دے دیے ہیں جبکہ تفتیشی ٹیم کو شبہ ہے اس واقعے میں لائسنس برانچ کا عملہ ملوث ہوسکتا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں