9

اسرائیلی فورسز کی رات بھر پناہ گزین کیمپوں پر بمباری، 4 بچوں سمیت 6 فلسطینی شہید

اسرائیل کے حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 38 ہزار سے زائد ہوگئی ہے:فوٹو:فائل

اسرائیل کے حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 38 ہزار سے زائد ہوگئی ہے:فوٹو:فائل

 غزہ: غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کے گزشتہ رات کیے گئے حملوں میں 4 بچوں سمیت 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے شجاعیہ، المواسی اور مغازی کیمپ پر بم برسائے جس کے نتیجے میں 6 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔ بمباری سے متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی کابینہ نے مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری میں توسیع اور  فلسطینی اتھارٹی کے رہنماؤں اور عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرنے کی بھی منظوری دی۔ اسرائیل کے غزہ پرحملوں میں اب تک 38 ہزارسے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں