9

چینی سرحد کے قریب بھارتی فوج کا ٹینک سیلابی ریلے میں بہہ گیا، 5 اہلکار ہلاک

فوجی ٹینک بہہ جانے کے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، حکام:فوٹو:سوشل میڈیا

فوجی ٹینک بہہ جانے کے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، حکام:فوٹو:سوشل میڈیا

لداخ: بھارتی فوج کا ایک ٹینک چین کے قریب سرحدی علاقے میں سیلابی ریلے میں بہنے سے 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کا ٹینک لداخ کے علاقے میں چینی سرحد کے قریب لائن آف ایکچوئل کنٹرول میں سفر کررہا تھا۔ ٹینک سیلابی ریلے کی زد میں آگیا اور بہہ گیا جس کے نتیجے میں ٹینک میں سوار پانچوں اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بھارتی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ٹینک سیلابی ریلے میں بہنے کا واقعہ لیہ سے 148 کلومیٹر دور ہفتے کی صبح پیش آیا۔ ٹی 72 ٹینک علاقے میں جاری جنگی مشقوں میں شامل تھا۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں