[ad_1]
پشاور: موبائل ڈیٹا کی عدم فراہمی کے سبب سی ٹی ڈی کے دہشت گردی سے متعلق کیسز التوا کا شکار ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق موبائل ڈیٹا کی عدم فراہمی کے سبب سی ٹی ڈی نیٹ ورک کی ٹیکنیکل ٹیم کا آپریشن رک گیا، دہشت گردی سے متعلق کیسوں میں سیلولر ڈیٹا کی فراہمی بھی رک گئی۔
ڈیٹا نہ ملنے سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کے چار کیسز بھی التوا کا شکار ہوگئے ہیں، موبائل ڈیٹا پر پابندی کے باعث سی ٹی ڈی کو مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات ہیں کہ سیلولر ڈیٹا کی عدم فراہمی سے متعلق رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔ یہ رپورٹ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کو پولیس نے ارسال کی ہے جس میں محکمہ پولیس نے دہشت گردی، پولیس تفتیش کیسوں میں التوا کے حوالے سے صوبائی حکومت کو آگاہ کردیا۔
[ad_2]
Source link