8

لاہور: ایف آئی اے کی انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی کے دوران دو ملزمان گرفتار

[ad_1]

ایف آئی اے نے لاہور میں کارروائی کی—فوٹو: ایف آئی اے

ایف آئی اے نے لاہور میں کارروائی کی—فوٹو: ایف آئی اے

 لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفنکنگ سرکل نے انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی کے دوران لاہور سے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے لاہور نے بیان میں کہا کہ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور لاہور سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان محمد ارشد اور محمد سرفراز کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان نے غیر قانونی طور پر کینیڈا اور ہالینڈ بھجوانے کے لیے 30 لاکھ روپے کی رقم وصول کی تھی۔

ترجمان ایف آئی اے لاہور کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں