[ad_1]
کراچی: ایف آئی اے سائبرکرائم نے سوشل میڈیا پر منگیتر کو ہراساں کرنے والے ملزم اوراس کے بھائی کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے سائبرکرائم کراچی کے مطابق ایک کارروائی کے دوران ٹک ٹاک اوردیگرسماجی رابطوں کی ویب سائٹ پرمنگیتراور اس کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے والے لیاری کے رہائشی ملزمان کو گرفتارکرلیا۔
ملزم روی کمار پر اپنے بھائی سنیل کمارکے ہمراہ منگیتراوراس کی فیملی کو ہراساں کرنے کا الزام ہے، ملزم روی کمارسے متاثرہ خاتون کی کئی برس سے منگنی چلی آ رہی ہے۔
ملزم کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پرنازیبا مواد کمیونٹی میں پھیلانے کے سبب متاثرہ خاتون کی بہن کو طلاق ہو گئی تھی۔
ملزمان کیخلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد ٹک ٹاک ویڈیوز بند ہوگئیں تاہم خاتون اوراہل خانہ کوعلاقے سے نکلوانے کی دھمکیاں موصول ہو رہی تھی۔
ایف آئی اے کی چھاپہ مارکارروائی کے بعد سے دونوں ملزمان روپوش ہوگئے تھے، گرفتاردونوں ملزمان کا عدالت سے 5 روزہ ریمانڈ لے لیا گیا۔
[ad_2]
Source link