[ad_1]
کراچی: شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر بے لگام ہوگئے ہیں جس کے بعد اب پولیس کے افسران بھی خود غیر محفوظ ہیں۔
شاہ لطیف ٹائون میں تین ملزمان نے سب انسپکٹر ذاکر اللہ کو یرغمال بناکرگاڑی چھین لی، ملزمان نے پولیس افسر کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
واقعے کا مقدمہ تھانہ شاہ لطیف میں درج کرلیا گیا جس میں سب انسپکٹر ذاکراللہ کا کہنا ہے کہ تین ملزمان نے انہیں قائد آباد روڈ پر روکا اور گاڑ ی سمیت اغوا کرلیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان مجھ پر تشدد بھی کرتے رہے اور جاتے جاتے مجھ سے موبائل فون اور نقدی بھی لے لی۔
سب انسپکٹر نے مزید بتایا کہ ملزمان نے اُس کو میمن گوٹھ کے قریب گاڑی سے اتارا اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
[ad_2]
Source link