[ad_1]
کراچی: حاضری نہیں تو تنخواہ بھی نہیں،ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان کا بڑا ایکشن،پوائنٹ می (point me)ایپلیکیشن پر حاضری نہ لگانے والے 812 پولیس افسران واہلکاروں کی تنخواہ روک دی۔
ترجمان کورنگی پولیس کے مطابق آئی سندھ غلام نبی میمن نے پوائنٹ می ایپلیکیشن کا آغاز کیا تھا ۔ سندھ پولیس کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیئے قدم اٹھایا گیا تھا۔
گزشتہ کچھ ماہ سے غیر حاضری کی تعداد بڑھنے لگی۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے زونل ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کو خط لکھے گئے۔
ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان میمن نے احکامات پر فوری عمل کیا۔ پوائنٹ می سافٹ ویئر کے مستقل استعمال کے بعد اہلکاروں کی بند تنخواہیں بحال کردی جائیں گی۔ پوائنٹ می ایک ایسا سافٹ ویئر ہے جسے ہر پولیس آفیسر یا اہلکار باآسانی استعمال کرسکتا ہے۔
[ad_2]
Source link