17

کراچی: فیڈرل بی ایریا میں گھر سے ماں بیٹے کی کئی روز پرانی مسخ شدہ لاشیں برآمد

[ad_1]

پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کردیں—فوٹو: فائل

پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کردیں—فوٹو: فائل

  کراچی: فیڈرل بی ایریا  میں گھرسے ماں بیٹے کی کئی روزپرانی مسخ شدہ لاشیں ملی ہے اور پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق جوہرآباد تھانے کی حدود میں فیڈرل بی ایریا بلاک 15 رحمانیہ مسجد ندیم سرور گراؤنڈ کے قریب واقع گھر سے ماں بیٹے کی کئی روز پرانی مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں جوکہ پر اسرار طور پر ہلاک ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لینے کےبعد قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ماں کی شناخت 60 سالہ زاہدہ زوجہ احمد اور بیٹے کی 32 سالہ طارق ولد احمد کے نام سے کی گئی ہے۔

ایس ایچ او جوہر آباد انسپکٹر شوکت نے بتایا کہ گھر میں  ماں بیٹے کی لاشوں کی موجودگی کی اطلاع متوفیان کے رشتہ دار کی جانب سے مدد گار 15 پولیس کو دی گئی تھی، جس پر علاقہ تھانہ پولیس کارروائی کے لیے موقع پر پہنچی۔

ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق ماں بیٹے کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی گئی ہیں اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی وجہ موت کا تعین ہوسکے گا تاہم پولیس واقعاتی شواہد کی روشنی میں تفتیش کررہی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں