7

ڈکیتی مزاحمت یا ذاتی دشمنی؟ کورنگی میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے دکاندار جاں بحق

[ad_1]

پولیس نے کہا کہ واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے—فوٹو: فائل

پولیس نے کہا کہ واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے—فوٹو: فائل

کورنگی میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار نے دکان پر فائرنگ کر کے وہاں موجود دکان کے مالک کو قتل کر دیا، واقعے کو لواحقین نے ڈکیتی مزاحمت کا شاخسانہ قرار دیا جبکہ پولیس نے ذاتی دشمنی کا نتیجہ قرار دے دیا۔

کورنگی نمر 6 میں عوامی کالونی تھانے کے قریب محمد زبیر اینڈ برادر اسٹیل مرچنٹ کے نام سے قائم دکان پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں دکان میں موجود ایک شخص شدید زخمی ہو گیا، جنہیں فوری طور پرجناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔

مقتول کی شناخت 32 سالہ وسیم ولد عبدالوہاب کے نام سے ہوئی اور وہ اسٹیل مرچنٹ دکان کے مالک اور لانڈھی نمبر6 فائیو ڈی کے رہائشی تھے اور ان کا ایک بیٹا ہے۔

ایکسپریس کو مقتول کے کزن نے بتایا کہ میری دکان اوروسیم کی دکان آمنے سامنے ہے، فائرنگ سے قبل وسیم اپنی دکان کے کاؤنٹر پربیٹھا ہواتھا اور دو ملازم دکان کے عقبی حصے میں کام کررہے تھے اور میں کھانا لینے گھرآیا تھا تو مجھے فون آیا کہ وسیم کو گولی مار دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گلی میں موجود افراد نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے وسیم سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر گولی مار دی۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے، وسیم کی دکان گھر کے قریب ہے جہاں ان کو گولی ماری گئی ہے۔

دوسری جانب ایس ایچ او عوامی کالونی ناصرمحمود نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار2 مسلح ملزمان مقتول کی دکان پر آئے اور ایک ملزم نے موٹر سائیکل سے اتر کر مقتول پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے اور مسلح ملزم نے 9 سے 10 سیکنڈ کے اندر واردات مکمل کی اور فرار ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعے کے وقت مقتول اپنی دکان پر باہر کھڑا تھا، ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ظاہر ہوتا ہے۔

ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ پولیس نے جائے وقوع سے نائن ایم ایم کے 4 خول  قبضے میں لیے ہیں، جسے فارنزک کے لیے بھیجا جائے گا، پولیس نے جائے وقوع سے دیگر شواہد بھی اکٹھے کر لیے ہیں اور واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہے۔

ادھر فیڈرل بی ایریا بلاک6 عائشہ منزل پی ایس اوپمپ کے قریب گلبرگ تھانے کی حدود میں نامعلوم مسلح ملزمان نے مبینہ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے 40 سالہ محمد یوسف ولد عبدالمجید کو زخمی کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ زخمی شہری کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا اور ان پر دو نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کی ہے۔

گلبرگ پولیس نے بتایا کہ شبہ ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں