[ad_1]
لاہور: سرکاری فرائض کی انجام دہی کے لیے آتے ہوئے مال روڈ انڈر پاس کے قریب ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے وارڈن محمد اکرم اسپتال میں چند روز موت اور زندگی کی کش مکش میں رہنے کے بعد انتقال کرگئے۔
لاہور پولیس نے بتایا کہ ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے وارڈن محمد اکرم خالق حقیقی سے جاملے ہیں اور وہ چند روز قبل ڈیوٹی پر آتے ہوئے مال روڈ انڈر پاس کے قریب ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئے تھے۔
ٹریفک وارڈن محمد اکرم کا تعلق حجرہ شاہ مقیم اوکاڑہ سے تھا اور زخمی ہونے کے بعد جناح ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھے۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے ٹریفک وارڈن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں لاہور ٹریفک جاں بحق پولیس اہلکار کے لواحقین کے ساتھ ہے، مرحوم وارڈن محمد اکرم ایمان دار اور محنتی افسر تھا۔
جاں بحق ٹریفک وارڈن نے بیوہ، دو بیٹیاں اور ایک بیٹے کو سوگوار چھوڑا ہے۔
[ad_2]
Source link