[ad_1]
لاہور: سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے سرگودھا میں تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود میں بااثر افراد کی جانب سے ایک غریب زمیندار کے مویشیوں کو آگ لگانے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور ذمے داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جانوروں کو آگ لگانے سے سفاکی اور ظلم کی سوچ کا اظہار ہوتا ہے، جسے برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ ظلم کسی بھی شکل میں ہو، ظالم کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مریم اورنگزیب نے معاشرے کے ہر طبقے سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے ظالموں کی مذمت کریں اور قانون کی حکمرانی کے لیے مل کر کام کریں تاکہ انتہا پسندوں کو روکا جا سکے۔
[ad_2]
Source link