27

کراچی: مختلف علاقوں سے پولیس اہلکار سمیت تین افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

[ad_1]

  کراچی: شہر کے مختلف علاقوں سے پولیس اہلکار سمیت تین افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک کالونی تھانے کی حدود پرانا گولیمار میں ندی کے قریب سے شکیل نامی پولیس اہلکار کی تشدد زدہ لاش ملی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق چہرے اور گردن پر کئی گولیاں ماری گئی ہیں، بظاہر قتل کا واقعہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔

ڈی آئی جی سائوتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ جہاں سے لاش ملی مقتول اسی آبادی کا رہائشی تھا۔ مقتول کے پاس سے پولیس کا آئی ڈی کارڈ بھی ملا، مقتول کی تعیناتی کہاں تھی اسکی تصدیق نہیں ہوسکی، لاش کو قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب ناظم آباد نمبر 2 کابلی مارکیٹ کے گھر سے 2 افراد کی گلا کٹی لاشیں ملیں جن کی شناخت محمد ایوب اور سب خان کے ناموں سے ہوئی۔ مقتولین کی عمریں 35 سے 45 سال کے درمیان معلوم ہوتی ہیں، دونوں برف کا کام کرتے تھے۔

پولیس کے مطابق ایوب خان کی فیملی تین ہٹی جبکہ مقتول سب خان کی فیملی میٹرول کی رہائشی بتائی جاتی ہے تاہم ابھی پولیس ورثا کی تلاش کر رہی ہے، مقتولین سات سال سے مذکورہ مکان میں رہائش پذیر تھے۔

پولیس نے لاشیں عباسی شہید اسپتال پہنچائیں جہاں پوسٹ کے بعد ریسکیو حکام کے حوالے کردی گئیں، جائے وقوعہ سے کرائم سین یونٹ نے شواہد جمع کرلیے۔

پولیس کو شبہ ہے کہ مقتولین اور ملزمان ایک دوسرے کو جانتے تھے جس کی وجہ سے ملزمان گھر میں باآسانی داخل ہوگئے اور واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں