[ad_1]
کراچی: کھوکھرا پار میں نجی ٹی وی چینل کے اینکر اور وی لاگر نورالعارفین کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا اور ان پر تشدد کرکے فرار ہوگئے۔
ٹی وی چینل کے اینکر نور العارفین نے اس حوالے سے بتایا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں ہی موجود تھے کہ نامعلوم مسلح ملزمان نے گھر پر حملہ کر دیا اور گھر کے اندر داخل ہو کر ان کو اور ان کے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت پر تنقید کی وجہ سے اُن پر تشدد کیا گیا ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے اور تشدد کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
[ad_2]
Source link