[ad_1]
کراچی: کمشنر کراچی اسپورٹس فیسٹیول کے تحت 26 کلومیٹر سائیکل ریس لیاری کے نوجوان بلال بلوچ نے جیت لی۔
مزار قائد سے شروع ہونے والی سائیکل ریس شارع قائدین سے ہوتی ہوئی شاہراہ فیصل اسٹار گیٹ سے یوٹرن کرکے کمشنرکراچی آفس پر اختتام پذیر ہوئی۔
بلال بلوچ نے مقررہ فاصلہ 35 منٹ میں طے کیا، لیاری ہی کےعزیر وسیم دوسرے، ذکریا بلوچ تیسرے اور ہاشم بلوچ چوتھے نمبر پررہے، ریس میں 40 سے زائد سائیکلسٹ شریک ہوئے۔
آخر میں مہمان خصوصی کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے انعامات تقسیم کیے، انہوں نے کہا کہ کراچی کی انتظامیہ نوجوانوں کیلئے ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔
[ad_2]
Source link