20

طلاق لینے والی اہلیہ سے ناراض کروڑ پتی شوہر نے اپنے گھر کو ہی آگ لگادی

[ad_1]

  لندن: برطانیہ میں گالف کھیلنے والے ایک پیشہ ور کھلاڑی اور کروڑ پتی فرانسس میک گرک نے اپنے مہنگے ترین گھر گھر کو صرف اس لیے آگ لگا دی کہ اس کی طلاق لینے والی بیوی (قانون کے تحت) یہ گھر حاصل نہ کرسکے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، فرانسس میک گرک اپنے اسی اقدام کے باعث ایک مقدمے کا سامنا کر رہے تھے جس میں انہیں محض 2 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ 50 سالہ فرانسس پر اپنے 1.4 ملین ڈالر کے گھر کو آگ لگانے کا الزام تھا۔

فرانسس جو کہ تین بچوں کے باپ ہیں، اپنے گھر میں اس وقت داخل ہوئے جب گھر پر کوئی بھی موجود نہیں تھا۔ انہوں نے خود کو اندر سے بند کر لیا اور پھر اپنی بیوی کو میسج کیا کہ وہ اس جگہ کو آگ لگانے والا ہے۔

اس نے آگ لگائی ہی تھی کہ پڑوسیوں نے ایمرجنسی کال کرکے آگ بجھانے والے عملے کو مطلع کردیا جس کے نتیجے میں گھر کو معمولی نقصان پہنچا۔
فائر فائٹرز میں سے ایک اہلکار نے بتایا کہ جب وہ جلتے ہوئے گھر تک پہنچے تو انہوں نے فرانسس میک گورک کو گھر سے باہر غصے سے عجیب و غریب حرکت کرتے ہوئے پایا۔ فرانسس نے اپنے زخموں کے علاج سے بھی انکار کر دیا۔

اہلکار نے بتایا کہ فرانسس نے اس سے کہا کہ اس نے گھر کو آگ لگا دی کیونکہ وہ نہیں چاہتا کہ جو اس نے کمایا اور مھنت کی، وہ سب اس کی بیوی کے پاس چلا جائے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں