14

شرجیل انعام میمن کا ڈاکٹر عارف علوی کے ٹویٹ پر ردعمل

[ad_1]

(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

  کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ڈاکٹر عارف علوی کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا۔  

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شرجیل انعما میمن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ڈاکٹر علوی، سندھ حکومت نے سیلاب زدگان کے لیے سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے عظیم مقصد کی حمایت میں پاکستان کی پہلی نیلامی کا انعقاد کیا۔

سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ نیلامی میں 2251 مکانات کی تعمیر کے لیے فنڈز اکٹھے کیے گئے۔

Sharjeel Inam Memon

ڈاکٹر عارف علوی کو مخاطب کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کیا آپ ایمانداری سے واضح کر سکتے ہیں کہ آپ کے لیڈر عمران خان نے سیلاب زدگان کے لیے جمع کیے گئے 5 ارب سے کتنے خاندانوں کی مدد کی؟

ایسا لگتا ہے کہ تمام فنڈز پاکستان کے اداروں کے خلاف سوشل میڈیا مہم میں صرف ہو گئے ہیں، جو ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے بجائے افراتفری پھیلا رہے ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ عمران خان نے چیریٹی فنڈز کو رئیل اسٹیٹ وینچرز میں موڑ دیا ہے، اب وہ منی لانڈرنگ اور غیر ملکی فنڈنگ ​​کے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں