[ad_1]
وٹامن ڈی متعدد جسمانی افعال کے لیے اہم ہے لیکن حالیہ تحقیق نے وٹامن ڈی اور ذہنی صحت سے متعلق امراض جیسے ڈپریشن اور بے چینی یا گھبراہٹ کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف کیا ہے۔
کچھ مطالعات سے پتہ چلا ہے کہ اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات اور دماغی بافتوں پر اثرانداز ہونے کی صلاحیت کی وجہ سے، وٹامن ڈی افسردگی اور اضطرابی حالت کی روک تھام کے لیے بہت ضروری ہے۔ اس وجہ سے کچھ محققین نے مشورہ دیا ہے کہ وٹامن ڈی کی اسکریننگ ان خرابیوں کی روک تھام اور علاج کے لیے بھی کی جانی چاہیے۔
وٹامن ڈی کی کمی کی علامات میں تھکاوٹ، موڈ میں تبدیلی، درد کی حساسیت میں اضافہ، پٹھوں کی کمزوری، ادراک کی خرابی (جیسے کہ ایپیسوڈک میموری اور ایگزیکٹیو dysfunction کی خرابی)، حد سے زیادہ ناامیدی یا اداسی کے احساسات، سرگرمیوں میں دلچسپی نہ لینا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ لطف اندوزی میں کمی، وزن میں کمی یا اضافہ، بھوک میں کمی بھی وٹامن ڈی کی جسم میں قلت کی علامات ہوسکتی ہیں۔
وٹامن ڈی کی کمی کے عوامل میں سورج کی روشنی سے کم نمائش، بوڑھا ہونا، جِلد کا سیاہ ہونا، موٹاپا اور تغذیے کے عمل میں خرابی شامل ہے۔ ایسے عوامل سے دوچار افراد میں وٹامن ڈی کی کم سطح کا خطرہ زیادہ ہوجاتا ہے۔
[ad_2]
Source link