[ad_1]
لاہور: مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر خاتون سے بدسلوکی کے مقدمے میں بڑی پیش رفت ہوگئی۔
سیشن عدالت لاہور میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے مقدمے کی پیروی نہ کرنے کا بیان عدالت میں قلمبند کراتے ہوئے بیان حلفی پیش کردیا۔
ایڈیشنل سیشن جج گل عباس نے کیس کی سماعت کی تو عائشہ نے بیان دیا کہ میں نے اللہ اور اسکے رسول کی رضا کی خاطر تمام ملزمان کو معاف کر دیا، مجھے ملزمان کے بری ہونے پر کوئی اعتراض نہیں، میں آزادانہ طور پر اپنی رضامندی اور بغیر کسی خوف کے اپنا بیان عدالت میں قلمبند کروا رہی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: گریٹر اقبال پارک کیس میں ریمبو گرفتار، ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا
عامر سہیل عرف ریمبو سمیت بارہ ملزمان نے مقدمے میں بریت کی درخواستیں دائر کر دیں۔ عدالت نے ملزمان کی بریت کی درخواستوں اور مدعیہ کے بیان پر دلائل کے لیے وکلا کو 26 اگست کو طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: مینار پاکستان واقعہ، پولیس نے 15 افراد کو حراست میں لے لیا
یاد رہے کہ خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو ہجوم کی جانب سے ہراساں کیے جانے کا واقعہ اگست 2021 میں ہوا تھا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہونے پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیا تھا۔
تھانہ لاری اڈا پولیس نے خاتوں کو ہراساں کیے جانے کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
[ad_2]
Source link