13

فضل الرحمٰن کو جعلی حکومت کے خلاف تحریک کا اعلان کرنا چاہیے، بیرسٹر سیف

[ad_1]

 پشاور: مشیر اطلاعات پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کو جعلی حکومت کے خلاف تحریک کا اعلان کرنا چاہیے۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ موجودہ الیکشن کمیشن کی موجودگی میں شفاف انتخابات کا انعقاد ناممکن ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن کو جعلی حکومت کے خلاف تحریک کا اعلان کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے الیکشن کے لیے سازگار ماحول بنانا ہو گا، جعلی فارم 47 حکومت کو زمین بوس کرنے میں ہی ملک کی عافیت ہے۔ الیکشن کے نتائج کو فارم 47 کے ذریعے سبوتاژ کیا گیا ہے۔موجودہ چیف الیکشن کمشنر کو آئین شکنی کی قرار واقعی سزا دینی چاہیے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ فارم 47 کے سازشی ٹولے کو بھی سخت سزا دینی ہوگی۔ موجودہ مینڈیٹ چور حکومت نے ملک کو مسائل کی دلدل میں پھنسا دیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی کارکنان کی رہائی کے بغیر ملک آگے نہیں جاسکتا ہے۔ نئے الیکشن بھی بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بغیر ادھورے اور ناقابل قبول ہوں گے۔ جعلی فارم 47 حکومت نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ سازشی ٹولے کو مینڈیٹ چوری کا حساب دینا ہوگا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں