15

لاہور؛ ڈولفن فورس نے بارش میں پھنسے چینیوں کو بحفاظت ہوٹل پہنچا دیا

[ad_1]

چینی شہریوں کی گاڑی بارش کے باعث بروقت نہیں پہنچ سکی تھی:فوٹو:اسکرین گریب

چینی شہریوں کی گاڑی بارش کے باعث بروقت نہیں پہنچ سکی تھی:فوٹو:اسکرین گریب

لاہور میں ڈولفن فورس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بارش میں پھنسے چینی شہریوں کو بحفاظت ہوٹل پہنچا دیا۔

ترجمان ڈولفن فورس کے مطابق بارش کے باعث چینی شہریوں کی گاڑی بروقت نہیں پہنچ سکی تھی۔ چینی باشندوں نے اپنے ہوٹل تک پہنچنے کے لیے ڈولفن اسکواڈ سے مدد طلب کی تھی۔

چینی شہریوں کی کال پرجیل روڈ پیٹرولنگ پر مامور سیکٹر انچارج ڈولفن مدد کے لیے پہنچے اوررجسٹرڈ رائڈ سروس گاڑی کا بندوبست کرواکرچینی شہریوں کو ہوٹل روانہ کیا۔

ایس پی ڈولفن فورس کا کہنا ہے کہ چینی باشندوں کا لاہور پولیس ڈولفن اسکواڈ کو کال کرنا ان کے اعتماد کا مظہر ہے۔ بارش میں پھنسے شہریوں کو کمیونٹی پولیسنگ کے تحت مدد فراہم کی جا رہی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں