16

مددگار15 پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے، ایک کی فائرنگ سے دوسرا زخمی

[ad_1]

  کراچی: بلدیہ ٹاؤن مواچھ موڑ پی ایس او پیٹرول پمپ کے قریب مدد گار15 پولیس کے اہلکار آپس میں تلاخ کلامی کے بعد لڑ پڑے، ایک پولیس اہلکار کی فائرنگ سے دوسرا پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔

ایکسپریس کے مطابق سعید آباد تھانے کے علاقے بلدیہ ٹاؤن مواچھ موڑ پی ایس اوپیٹرول پمپ کے قریب مدد گار15 پولیس کے اہلکار تلخ کلامی کے بعد آپس میں لڑ پڑے اسی دوران مدد گارون فائیو پولیس کے ایک اہلکار نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے سبب دوسرا گار 15 پولیس کا دوسرا اہلکار ہاتھ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جسے فوری طور پرسول اسپتال منتقل کیا گیا۔

زخمی پولیس اہلکار کی شناخت 29 سالہ رب نواز ولد شاکر کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی پولیس اہلکار مدد گار ون فائیو پولیس میں تعینات ہے۔ ایس پی مدد گار 15 پولیس نے واقعے کی انکوائری شروع کردی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں