16

سب جیل دکی سے تین قیدی فرار ہوگئے

[ad_1]

 کوئٹہ: پولیس تھانہ دکی میں موجود سب جیل دکی سے تین قیدی فرار ہوگئے، پولیس نے مفرور قیدیوں کی تلاش شروع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تین قیدی واش روم میں موجود روشن دان کو توڑ کر فرار ہوئے، قیدی صبح واش روم کے لیے حوالات سے نکالے گئے تھے، سب جیل دکی میں کل 13 قیدی موجود ہیں، فرار ہونے والے تینوں قیدی ڈکیتی کے دومختلف واقعات میں قید تھے۔

پولیس کے مطابق دو قیدی چمالنگ جبکہ ایک قیدی کا تعلق سنجاوی سے ہے، مفرور قیدیوں میں عصمت اللہ، کبیر اور صدیق شامل ہیں مفرور قیدیوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں