[ad_1]
پشاور: لوئردیر منڈا کے یتیم خانے میں 8 سالہ بچی کی پُراسرار موت کا معاملہ صوبائی اسمبلی پہنچ گیا، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ثوبیہ شاہد نے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رکن اسمبلی نے بچی کی موت کی تحقیقات کے لیے آواز بلند کی اور جمع کرائے گئے خط میں کہا ہے کہ یتیم خانے میں 8 سالہ بچی کی موت کی رپورٹ میں جنسی زیادتی کا اشارہ موجود ہے، واضح ہے کہ میڈیکل رپورٹ سیاسی دباؤ اور مداخلت کے نتیجے میں بنائی گئی۔
خاتون رکن اسمبلی نے کہا ہے کہ رپورٹ میں ملزمان کو سہولت فراہم کرنے اور جرم کو کم کرنے کی کوشش کی گئی، چار دن تک گرمی میں لاش کو چھپایا گیا اور تعفن پیدا ہونے پر خاندان والوں کو اطلاع دی گئی، بستر گرنے جیسے نامعقول سبب کو جرم چھپانے کے لیے گھڑا گیا، وقوعہ اور اس کے بعد کا سی سی ٹی وی ریکارڈ ڈیلیٹ کردیا گیا، یہ واقعہ یتیم خانے میں موجود بقیہ بچوں اور بچیوں کی حفاظت پر سوالیہ نشان ہے۔
[ad_2]
Source link