[ad_1]
کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے تربت میں ہونے والے دھماکے میں خاتون اور دو بچے جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں ٹائم ڈیوائس بم دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون اور چار بچے جاں بحق ہوگئے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دھماکے میں خاتون اور بچوں کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوسناک واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج ہوا۔
انہوں نے کہا کہ بے گناہوں کے خون سے رنگے ہاتھ جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔
اُدھر عوامی نیشنل پارٹی نے کیچ میں بم دھماکے اور خواتین و بچوں کے جاں بحق ہونے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر بزدلانہ کارروائیوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں۔
ترجمان اے این پی نے کہا کہ معصوم اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا کسی بھی مذہب میں روا نہیں، ایسی کارروائیوں میں ملوث لوگ انسانیت کے دشمن ہیں، حکومت اور متعلقہ ادارے ایسے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے اور انکو نشان عبرت بنایا جائے۔
[ad_2]
Source link