[ad_1]
ممبئی: بھارتی ریاست مہارشٹرا کے ضلع رتانگری میں دیو قامت مگر مچھ نے سڑک پر آکر ٹریفک روکی اور شہریوں کو خوفزدہ بھی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہارشٹرا کے ضلع رتا نگری کے محلے چائے پلن میں دیو قامت مگر مچھ کو شہریوں نے سڑک پر مٹر گشت کرتے ہوئے دیکھا۔
مگر مچھ کے سڑک پر آنے کی وجہ سے مصروف شاہراہ پر ٹریفک روک گئی جبکہ وہاں موجود شہریوں میں سے کچھ نے ویڈیو بھی بنائی۔
دیوقامت مگر مچھ کو دیکھ کر متعدد شہری خوفزدہ بھی ہوئے اور انہوں نے چیخ و پکار بھی کی۔
بعد ازاں محکمہ وائلڈ لائف کے رضاکاروں نے مگرمچھ کو ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کردیا تاہم ابھی تک اس بات کا تعین نہیں ہوسکا کہ مگر مچھ آخر آیا کہاں سے تھا۔
[ad_2]
Source link