20

دکی کے لاک اپ سے تین قیدیوں کے فرار کا مقدمہ درج، 3 اہلکار گرفتار

[ad_1]

دکی: بلوچستان کے ضلع دکی کے پولیس تھانہ کے جوڈیشل لاک اپ سے تین قیدیوں کے فرار ہونے پر تین پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات نے بتایا کہ دکی میں کوئی سب جیل نہیں البتہ ملزمان جہاں سے فرار ہوئے وہ پولیس تھانے کا جوڈیشل لاک اپ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قیدیوں کے فرار ہونے پر تین اہلکاروں سمیت چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمہ ایس ایچ او دکی جلیل احمد مری کی مدعیت میں غفلت اور لاپراوہی برتنے کی دفعات کے تحت کیا گیا ہے جس کے بعد تین اہلکاروں کو گرفتار کر کے تفتیش بھی شروع کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: سب جیل دکی سے تین قیدی فرار ہوگئے

واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے دکی سے دن دہاڑے جوڈیشل لاک اپ کے غسل خانوں کا روشندان توڑ کر تین قیدی فرار ہوئے ہیں۔

آئی جی جیل خانہ جات شجاع کاسی نے وضاحتی بیان میں کہا کہ دکی میں کوئی سب جیل تو نہیں البتہ جوڈیشل لاک اپ تھانے میں قائم تھا جہاں کی سیکیورٹی پولیس کی ذمہ داری تھی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں