[ad_1]
پشاور: سینئر وکیل اور ممبر خیبر پختونخوا بار کونسل رضا اللہ خان کے قتل کیس میں انکے بھتیجے جابر خان کو سزائے موت سنادی گئی۔
کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کی، عدالت نے نامزد ملزم جابر خان کو پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔
نومبر 2022 میں ملزم جابر خان نے جائیداد کے تنازع پر اپنے چچا ممبر کے پی بار کونسل رضا اللہ خان کو پشاور میں انکے دفتر میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
واقعے کے بعد ملزم کو حراست میں لیا گیا اور مقدمہ چلایا گیا، مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے بعد عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔
[ad_2]
Source link