[ad_1]
کراچی: محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے آج مزید 4 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 49 ہوگئی۔
محکمہ صحت سندھ نے ہیٹ اسٹروک سے ہونے والی ہلاکتوں سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری کیے ہیں جن کے مطابق ہیٹ اسٹروک سے عباسی شہید اسپتال میں آج 4 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق اب تک عباسی شہید اسپتال میں ہیٹ اسٹروک سے سب سےزیادہ 23 اموات ہوٸی ہیں۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ہیٹ اسٹروک سے سول اسپتال میں اب تک 18افراد انتقال کرچکے ہیں جبکہ قطر اسپتال میں یہ تعداد 3 ہے۔
اسی طرح جناح اسپتال میں اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہے، جبکہ 21 جون سے لے کر 1جولائی تک شہر میں ہیٹ اسٹروک سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 49 ہوگئی ہے۔
The post کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے مزید 4 جاں بحق، مجموعی تعداد 49 ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.
[ad_2]
Source link