[ad_1]
سوات: خوازہ خیلہ میں سوتیلی ماں نے 9 سالہ بچے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں سوتیلی ماں کو 9 سالہ بچے پر تشدد کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
سفاک سوتیلی ماں گرم لوہے سے بچے کو داغتی تھی جس سے بچے کے جسم پر جگہ جگہ داغ پڑ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سوتیلی ماں باپ کی نظروں کے سامنے بچے کو تشدد کا نشانہ بناتی تھی اور بچہ صبح تک بے یارو مددگار پڑا رہتا تھا۔
پڑوسی نے روزانہ بچے کی چیخ وپکار سن کر پولیس میں رپورٹ کی جس پر پولیس نے بچے کے والد اور سوتیلی ماں کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔
[ad_2]
Source link