20

لاہور؛ ڈکیت گینگ کا ٹک ٹاکر خواجہ سرا ساتھی سمیت گرفتار

[ad_1]

 لاہور: پولیس نے ڈکیت گینگ کے ٹک ٹاکر خواجہ سرا کو اُس کے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

ہارون آباد کے تھانہ سٹی پولیس نے ایک کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی ڈکیت گینگ کے ٹک ٹاکر خواجہ سرا کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

خواجہ سرا اپنے ساتھیوں کے ساتھ علاقے میں 14 سے زیادہ وارداتیں کرچکا ہے۔ دونوں ملزمان کے قبضے سے موٹر سائیکل، ساڑھے 8 لاکھ روپے نقدی اور طلائی زیورات برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 3 رکنی ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو بھی جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں