20

اسموگ کے خاتمے کیلیے صوبہ پنجاب میں دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا

[ad_1]

 لاہور: سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسموگ کے خاتمے کے لیے صوبہ پنجاب میں دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اسموگ فری پنجاب کے دوسرے مرحلے میں قانون اور ضابطوں پر سخت ترین عمل درآمد کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین ماہ پر مشتمل پہلے مرحلے میں تمام شعبوں کو سہولیات، تکنیکی معاونت، آلات اور ٹیکنالوجی کی فراہمی کے اقدامات پر توجہ مرکوز رہی جبکہ اگلے تین ماہ میں صنعت، زراعت اور ٹریفک سمیت تمام شعبوں میں ماحولیاتی تحفظ کے قانون اور ضابطوں پر عمل درآمد کرایا جائے گا۔ ماحولیاتی قانون کی خلاف ورزیوں پر جرمانے، سزائیں اور گرفتاریاں ہوں گی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’’نو ٹو پلاسٹک‘‘ پر مکمل پابندی کا ہدف پورا کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف خود نگرانی جاری رکھیں گی۔ مونجی اور فصل کی باقیات جلانے، صنعتوں سے زہریلے دھوئیں اور آبی گزرگاہوں میں زہریلے کیمیائی مادوں کے اخراج پر سخت کارروائی ہوگی۔

سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسموگ کے عذاب سے نجات کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ عوام، میڈیا اور معاشرے کے تمام طبقات کی مدد سے فضا زہریلے دھوئیں سے پاک اور جان لیوا بیماریوں سے نجات ملے گی۔ انہو ں نے کہا کہ عوام کی مدد سے کامیابیاں ملی ہیں، عوام کے تعاون سے اسموگ فری پنجاب کا ہدف بھی حاصل کریں گے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں