[ad_1]
لاہور: ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل لاہور نے چھاپہ مار کارروائیوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا جنہوں ںے شہریوں کو باہر بھیجنے کا جھانسا دے کر لاکھوں روپے وصول کیے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، لاہور کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کی شناخت محمد نعیم، شمشیر علی، محمد ذیشان، محمد کاشف اور نعمان ذوالفقار کے نام سے ہوئی، ملزمان کو لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزمان انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث پائے گئے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان معصوم شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورتے رہے، ملزم محمد نعیم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہری کو غیر قانونی طور اٹلی براستہ ایران بھجوانے کے لیے 38 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بٹوری، ملزم شمشیر علی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہریوں کو غیر قانونی طور اٹلی براستہ ایران بھجوانے کے لیے 60 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بٹوری۔
اسی طرح ملزم محمد ذیشان نے ملائشیا کا ورک ویزا فراہم کرنے کے لیے 3 لاکھ 25 ہزار روپے وصول کیے۔ ملزم محمد کاشف نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر آئرلینڈ کا ورک ویزا فراہم کرنے کے لیے 13 لاکھ روپے سے زائد کی رقم وصول کی۔ ملزم نعمان ذوالفقار نے شہری کو یورپ کا ورک ویزا فراہم کرنے کے لیے 36 لاکھ روپے وصول کیے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہوگئے، ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
[ad_2]
Source link