[ad_1]
سوات: مٹہ میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے نرسری جماعت کے 19 بچے زخمی ہوگئے جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ واقعہ تحصیل مٹہ کے علاقہ ٹانگار سیرئی میں نجی اسکول میں میں پیش آیا۔ امدادی ادارے 1122 نے 19 بچوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
1122 کے مطابق کنٹرول روم پر اطلاع ملنے پر ریسکیو میڈیکل اور ڈیزاسٹر ٹیم فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئی، ریسکیو جوانوں نے تمام بچوں کو ریکور کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو اسپتال مٹہ منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق اسکول کی کلاس 19 بچے پڑھ رہے تھے، چھت گرنے سے نرسری کے 6 بچے شدید اور 13 بچے معمولی زخمی ہوگئے، زخمی بچوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال مٹہ منتقل کردیا گیا، 3 زخمی بچوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
وزیر اعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے واقعے میں متعدد بچوں کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمی بچوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلی نے ضلعی انتظامیہ کو زخمی کو بچوں کو بروقت اور بہترین طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔
[ad_2]
Source link