12

پنجاب آرٹس کونسل کا شیخوپورہ کے تھیٹرز میں فحش حرکات کا نوٹس

فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

شیخوپورہ: پنجاب آرٹس کونسل نے شیخوپورہ کے تھیٹرز میں فحش حرکات کا نوٹس لے لیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کو شمع تھیٹر، گلستان تھیٹر اور ورثہ تھیٹر کیخلاف کاروائی کے لئے خط لکھ دیا گیا۔

ڈپٹی کشمنر شیخوپورہ کو لکھے گئے خط میں ڈانسر نیہا شہزادی، علیشباہ بٹ اور مانو جٹی کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل کا کہنا تھا کہ غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور تفریحی سرگرمیوں کی آڑ میں فحاشی پھیلانے کی قطعی اجازت نہیں دی جائے گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں